منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران صاحب تقریروں سے روٹی، روزگار اور کاروبار نہیں ملتا، ڈراموں کی تبدیلی سے حقیقت نہیں بدلے گی، ن لیگ کا شدید ردعمل

datetime 9  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب خود خود کشی کی نہیں اور عوام کو قبر میں سکون کا پیغام؟عمران صاحب تقریروں سے روٹی، روزگار اور کاروبار نہیں ملتا، سولہ ماہ میں نواز شریف کا چلتا ہوا نوجوان پروگرام بند کیا،

پھر سولہ ماہ بعد اسی پروگرام پہ نئی تختی لگا دی واہ، وزیراعظم نوازشریف کی سکیم کا نام بدلنے سے نوجوانوں کو روزگار نہیں ملے گا۔ وزیراعظم ہنرمندنوجوان کے افتتاح پر جمعرات کو اپنے ردعمل میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کی تقریروں سے عوام کو روزگار نہیں ملے گا اور نہ ہی مہنگائی کی بلند ترین تاریخی شرح کم ہوگی۔ ان بے سروپا تقریروں سے عوام کو پچاس لاکھ گھر ملیں گے نہ ہی ایک کروڑ نوکری ملے گی۔ آپ کی تقریر سے لوگ بجلی اور گیس کے بل ادا کرنے کے قابل نہیں ہوجائیں گے، نہ ہی غریب کو ہسپتال میں علاج میسرآئے گا اور نہ ہی وہ دوائی خرید سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب بیس سال کنٹینر پہ جو نوکریاں اور گھر بانٹے تھے، سولہ ماہ میں ایک بھی نوکری اور گھر نہیں دیا؟ عمران صاحب انصاف تقریروں سے نہیں ملتا، اپنے دوستوں کے لئے نیب ترمیمی آرڈیننس اور سیاسی مخالفین سزائے موت کی چکیوں میں؟ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب نے لاکھوں نوجوانوں سے روزگار چھین کر انہیں مایوسی و ناامیدی کی دلدل میں پھینک دیا، 16 ماہ میں 20 لاکھ نوجوان بیروزگار ہوچکے ہیں۔ ترقی کی شرح آدھی ہونے سے 30 لاکھ لوگ بے روزگاری کے جہنم میں جاچکے ہیں۔ ترجمان مسم لیگ (ن)نے کہاکہ ہر ماہ ہنرمند پروگرام کا افتتاح کرکے نیا ڈرامہ رچایا جاتا ہے، ڈراموں کی تبدیلی سے حقیقت نہیں بدلے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…