ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

ملزمان کوہتھکڑی لگانا، میڈیا پر تشہیر ،حراست میں رکھنا غیر شرعی قرار، فواد چوہدری نے اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر انگلیاں اٹھا دیں

datetime 9  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب آرڈیننس کی کچھ دفعات کو غیر شرعی اورغیر اسلامی قرار دیدیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایازنے کہا کہ کونسل کا اجلاس 2 روز تک جاری رہا، کونسل نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کے خلاف قومی اسمبلی کی قرارداد کی تائید کی۔

انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے پر پابندی لگائی جائے۔انہوں نے کہاکہ نیب کے قانون میں سقم ہیں، نیب قوانین کواسلامی قوانین سے ہم آہنگ قرارنہیں دیا جاسکتا، نیب کے احتساب کاعمومی تصوراسلامی تصوراحتساب کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا، نیب آرڈیننس کی متعدد دفعات شریعت سے متصادم ہیں۔قبلہ ایاز نے کہا کہ نیب آرڈیننس کی دفعات 14 ڈی،15 اے اور26 غیراسلامی ہیں،ملزمان کوہتھکڑی لگانا، اس کی میڈیا پر تشہیر حراست میں رکھنا غیر شرعی ہے، اس کے علاوہ بے گناہ کوملزم ثابت کرنا، وعدہ معاف گواہ بننا اور پلی بارگین کی دفعات غیر اسلامی ہیں۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاکہ ہم ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، پرائمری اسکول سے ہی بچوں کے لیے ماہر نفسیات کی ضرورت ہے۔ قبلہ ایاز نے کہا کہ مذہب کی جبری تبدیلی اسلام کے خلاف ہے، اس سلسلے میں اقلیتی مذہبی رہنمائوں کی آراء حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل نے بچوں سے تشدد کی روک تھام کیلئے تجاویز دیں اور  خصوصی عدالتیں بنانے کی سفارش کی ہے۔دوسری جانب چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…