بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کو 2020 کے دس کن بہترین ممالک میں  شامل کر لیا گیا ؟ رپورٹ میں دنیا کیلئے واضح پیغام

datetime 7  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )بین الاقوامی جریدے فوبس میگزین نے پاکستان کو 2020 کے دس بہترین دور دراز سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل کردیا ۔فوربس میگزین کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو چند سالوں سے سیاحت کے لیے اگلی بڑی منزل سمجھا جارہا تھا لیکن برطانوی شاہی جوڑے کے

حالیہ دورے نے اسے انتہائی پرکشش سیاحتی مقام بنا دیا ہے۔وائلڈ فرنتیئر کے بانی جونی بیلبی نے فوربس میگزین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کے لیے پاکستان غالباًسفر کی آخری منزل بن چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف پاکستان سندھ میں چار ہزار سال پرانی تہذیب پیش کرتا ہے تو دوسری طرف یہ لاہور میں پرانے قلعے، مساجد اور دیگر ثقافتی مراکز کا مسکن ہے۔جونی بیلی کے مطابق سب سے بڑھ کر یہ کہ پاکستان حیرت انگیز مناظر پیش کرتا ہے، خاص طور پر گلگت بلتستان کا علاقہ جہاں تین بڑے پہاڑی سلسلے قراقرم، ہمالیہ اور ہندوکش آپس میں ٹکراتے ہیں۔فوربس میگزین کے مطابق پاکستان ٹریکنگ، مائونٹین ہائکنگ، رافٹنگ اور ثقافتی مقامات کی سیر کے لیے بہترین سیاحتی مقام ہے۔سیاحوں کی سہولت کے لیے پاکستان نے اپنے انفراسٹرکچر اور خاص طور پر سڑکوں کی جال کو بہت بہتر بنایا ہے جس سے سفر مزید کم اور آرام دہ ہوگیا ہے۔فوربس میگزین کے مطابق کھانے پینے کی سہولت کے لیے پاکستان کے دور دراز سیاحتی مقامات میں بڑے ہوٹل کھل رہے ہیں۔فوربس میگزین نے سعودی عرب، چائڈ، ارمینیا، تیونس، الجیریا، اریٹیریا کو بھی 2020 کے بہترین دس سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…