اتوار‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2024 

شیخ رشید احمد کی پیش گوئیاں سچ ثابت ہونے لگیں دو ماہ قبل کی گئی کونسی پیش گوئی پوری ہو گئی ؟ جانئے

datetime 7  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی بہتری کی فضا شروع ہو چکی ہے۔سروسز ایکٹ ترمیمی بلز قومی اسمبلی سے منظور ہونے پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ردعمل میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اب ملک میں جمہوریت کی بہتری کی فضا شروع ہو چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے دو ماہ پہلے ہی بتا دیا تھا کہ

پیپلز پارتی اور ن لیگ بل میں ترمیم کیلئے ووٹ دیں گی ۔ آج ساری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے یہ ایک خوش آئند بات ہے، اپوزیشن پارٹیوں نے بل کی حمایت کرکے قومی ذمے داری کا ثبوت دیا ہے اس عمل میں ملک میں جمہو ریت مزید مضبوط ہو گی ۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سروسز ایکٹ ترمیمی بلز کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے۔ بل کے حق میں حکومتی اتحاد کے علاوہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے ووٹ دیا جبکہ جے یوآئی اور جماعت اسلامی فاٹا کے سابق ارکان نے احتجا جی  واک آؤٹ کیا۔دوسری جانب  وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے ملک دشمن قوتوں کے ارادوں کو خاک میں ملا دیا،سیاسی جماعتوں نے اہم قانون سازی میں بردباری دکھائی ۔ قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی معاملات پر اختلافات رائے جمہوریت کا حسن ہے، سیاسی حریف ایک دوسرے پر تنقید کرتے رہتے ہیں لیکن وقت آنے پر تمام سیاسی جماعتیں قومی مفاد کو ترجیح دیتی ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے اہم قانون سازی میں بردباری دکھائی۔ پیپلزپارٹی نے اپنی تمام تجاویز واپس لے کر

حب الوطنی کا ثبوت دیا۔انہوں نے کہا کہ کرپشن سے پاک ماحول مہیا کرنا اولین قومی مفاد ہے، احتساب ملک اور قوم کی ضرورت ہے، یہ پاکستان کی طاقت اور قومی مفاد کا معاملہ ہے، آئینی اور قانونی طریقے سے کام کرنا حکومت کے فرائض میں شامل ہے، بیگناہ افراد کو احتساب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، عمران خان اداروں میں اصلاحات کا ایجنڈا لے کرآئے ہیں،

عوامی مفاد میں قانون سازی جمہوریت کا حسن ہے، اپوزیشن کی تجاویز قومی مفاد میں ہوئیں توحکومت کواعتراض نہیں، انہو ںنے مزید کہا کہ اداروں کو مضبوط کر نا حکومت کی ذمہ داری ہیں اداروں سے کر پٹ پر یکسز کا خاتمہ بھی قومی سکیو رٹی کا پہلو ہے اداروں کو کام کر نے کے لئے طاقت اسی پا رلیمنٹ نے دی ہے حکومت اداروں کو مضبوط کر نے کا کا م کر تی رہے گی ۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…