بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان پیپلز پارٹی نے آرمی ایکٹ ترمیمی مسودہ میں اصلاحات کے لئے اپنی ترامیم جمع کرادیں

datetime 6  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے آرمی ایکٹ ترمیمی مسودہ میں اصلاحات کے لئے ترامیم جمع کراتے ہوئے کہاہے کہ توسیع کے معاملہ پر وزیر اعظم پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کو اعتماد میں لیں۔ پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی چیف وہپ شازیہ مری نے کہاکہ ہم نے آرمی ایکٹ ترمیمی مسودہ میں اصلاحات کے لئے ترامیم جمع کرائی ہیں۔شازیہ مری نے کہاکہ ہم نے تجویز کیا کہ توسیع کے معاملہ پر

وزیر اعظم پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کو اعتماد میں لیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ حکومت نے ہمارے ارکان کی تکنیکی معاملات میں الجھا دیا، حکومت کہتی ہے کہ پیپلز پارٹی کی ترامیم آئین کے آرٹیکل 243 اور 175 میں ترمیم سے متعلق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایکٹسٹنشن اور قواعد و ضوابط میں ترمیم کا معاملہ ہے۔ ذرائع کے مطابق (ن)لیگ نے ترامیم پر پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے۔جس پر شازیہ مری نے تصدیق کی کہ بعض اپوزیشن جماعتوں نے ہم سے رابطہ کیا ہے،ہماری ترامیم کے حوالے سے قومی اسمبلی کے فلور پر بات ہوسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…