تماشا لگا ہوا ہے پروڈکشن آرڈرز جمعہ کو جاری کئے گئے پھر کونسی آسمانی بجلی گری کہ کینسل ہوگئے، احسن اقبال شدید برہم

6  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ تماشا لگا ہوا ہے پروڈکشن آرڈرز جمعہ کو جاری کئے گئے پھر کونسی آسمانی بجلی گری کہ کینسل ہوگئے،نیب آرڈیننس کے لئے جاری نوٹیفیکیشن میں کوئی غلطی نہیں ہوئی لیکن آرمی چیف کے نوٹیفیکیشن میں بہت غلطیاں ہوئیں۔پیر کو مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال پروڈکشن آرڈر پر نیب حکام پارلیمنٹ ہاؤس لیکر آئے۔

پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ پروڈکشن آرڈرز دوبارہ جاری کئے گئے، پارلیمانی نظام کے ساتھ مذاق ہورہا ہے،حکومت نہ جانے کس کی خواہشات پر چل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سارا کام آرڈیننسز کے ذریعہ چلایا جارھا ہے،ان کا کہنا تھا کہ تیس دسمبر کو دو اعلی حکومتی شخصیات کے گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونا تھے، اٹھائیس دسمبر کو ویک اینڈ پر نیب آرڈیننس بدل دیا نیب آرڈیننس کے لئے جاری نوٹیفیکیشن میں کوئی غلطی نہیں ہوئی لیکن آرمی چیف کے نوٹیفیکیشن میں بہت غلطیاں ہوئی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے ٹوٹیفکیشن کو بدنیتی کہنا بہت چھوٹا اور معصوم لفظ ہے، یہ اس سے بہت آگے کی بات ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کی تحریک ملک کے بقا کی تحریک ہے جو ہروقت جاری رھے گی،یہ تحریک مسلم لیگ ن کا اثاثہ اور قائد اعظم کا نظریہ ہے، انہو ں نے کہا کہ اس حکومت نے نوٹیفیکیشن کا بھی مذاق بنایا اور قانون سازی کا بھی،ان کو چاہئے تھا کہ اتفاق رائے کرتے، ان کے وزرا نے اسے مذاق بنایا اور کہا کہ جن کا کام ہے وہ خود کروالیں گے،ہاتھ جوڑ کر اس حکومت کے سلیکٹرز کو بھی کہتا ہوں کہ ملک کی اور کتنی تباہی دیکھنا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…