لاہور (آن لائن) پنجاب میں آٹے کی قیمت میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان چکی کے آٹے میں 6روپے کلو اضافہ مسترد کرتا ہے۔ایک محنت کش 65روپے کلو آٹا خریدنے کی سکت نہیں رکھتا ہے۔ایک کروڑ نوکریاں دینے والی حکومت عوام سے روٹی بھی چھین رہی ہے۔آٹا،دالیں،
چینی،گھی اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔وزیر خوراک،پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور ضلعی انتظامیہ منظر عام سے غائب ہو چکے ہیں۔ لہٰذا یہ ایوان وزیر اعظم سے مطالبہ کرتا ہے کہ اشیا ء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا جائے۔ملک میں جاری مہنگائی کی تشویشناک صورتحال کو کنٹرول کیا جائے۔