جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آرمی ایکٹ بل،میرے قومی اسمبلی میں 50ووٹ ہیں میں نہ ایک فل  اسٹاپ اور نہ ہی ۔۔۔بلاول بھٹو زرداری نے سوالیہ نشان کھڑا کر دیا

datetime 3  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے آرمی ترمیمی ایکٹ کے حوالے سے ہم پھر سے وہی غلطیاں دہرا رہے ہیں جو نوٹیفکیشن کے وقت کی تھیں۔ جمعہ کو بلاول بھٹو زرداری نے اپنے چیمبر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ (ن )لیگ نے اعلان کیا کہ وہ حکومت کی غیرمشروط حمایت کرے گی، (ن )لیگ نے حکومت کی حمایت پر اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے قومی اسمبلی میں 50 ووٹ ہیں، میں نہ ایک فل اسٹاپ اور نہ ہی کوما پر اثرانداز ہو سکتا ہوں لیکن سمجھتا ہوں جیسے ن لیگ اور پی ٹی آئی اس بل کو پاس کرنا چاہتے ہیں، یہ پارلیمانی طریقہ کار کو ایک طرف رکھنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس طریقہ کار سے ہمارے فوج کے ادارے کو نقصان ہو گا، ہم وہی غلطیاں پھر سے دہرا رہے ہیں جو نوٹیفکیشن کے وقت ہوئی تھیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت اور قائد حزب اختلاف ہماری حمایت چاہتے ہیں تو پارلیمانی طریقہ کار پر کام کریں، اس بل کو دفاع کمیٹی کے سپرد کریں، امید کرتا ہوں کہ حکومت ہماری بات مانے گی، بہتر ہو گا کہ بل اتفاق رائے سے منظور ہو۔انہوںنے کہاکہ (ن )لیگ نے گزشتہ روز غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا،میرے خیال میں ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا،قائد حزب اختلاف  کو اپوزیشن سے مشاورت کرنی چاہیے تھی۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کی کامیابی ہے کہ یہ معاملہ پارلیمان میں آیا،عدالت نے تسلیم کیا کہ طاقت کا سرچشمہ پارلیمان ہے،یہ انتہائی حساس معاملہ ہے،اس معاملے کی حساسیت مدنظر رکھ کے اسے حل  کرنا چاہئے،اپوزیشن لیڈر کو اس موقع پر ایوان میں ہونا چاہئے ،مجھے امید ہے اپوزیشن لیڈر جلد وطن واپس آ جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں جنرل کیانی کو توسیع دی،ہم توسیع کے مخالف نہیں مگر چاہتے ہیں کہ پارلیمانی قواعد و ضوابط پر عمل کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…