اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیب کے ترمیمی آرڈیننس کے بعد ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف کیسز کے خاتمہ کا راستہ صاف ہوگیا ہے، نیب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس آرڈیننس کی وجہ سے میاں نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس کی سزا عدالت کے ذریعے ختم
ہو سکے گی، نیب کے ترمیمی آرڈیننس سے زرداری کا جعلی بینک اکاؤنٹس کیس بھی غیر موثر ہو سکے گا۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب کے قانون میں ترمیم کی وجہ سے کئی بڑے بڑے کیسز ختم ہو جانے کا امکان ہے۔ عدالتوں میں زیر سماعت اور نیب میں زیرتفتیش مقدمات پر بھی ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق ہو گا۔