لاہور (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رکن سمیع اللہ خان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ مقدس ایوان نیب ترمیم آرڈیننس کو مسترد کرتا ہے۔ نیب ترمیمی آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 25 کے خلاف ہے۔ترمیمی آرڈیننس وزرا اور سرکاری افسران کی کرپشن کو تحفظ دینے کی کوشش ہے۔ حکومت نے وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنادیا ہے۔جبکہ پارلیمنٹ کو تالے لگادیے گئے ہیں۔
ملک میں اگر اس وقت نام نہاد جمہوریت قائم ہے لیکن پھر جمہوریت میں پارلیمنٹ ہی قوانین پاس کرتی ہے۔موجودہ حکومت نے پارلیمنٹ کو بے توقیر کردیا ہے۔نیب ترمیمی آرڈیننس حکومت میں شامل نیب زدہ افراد کو شیلٹر فراہم کرنے کیلئے لایا گیا ہے۔لہذا یہ ایوان سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کو فوری معطل کرنے کا حکم دیا جائے۔حکومت کو ہدایات کی جائیں کہ ایسے قوانین پارلیمنٹ سے منظور کرے۔