پشاور(آن لائن) وفاقی حکومت نے غریب پرورپر 844.4ارب روپے خرچ کئے وزارت خزانہ کی جانب سے چاروں صوبوں کو ارسال کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کے غریب پرور اخراجات 336ارب 93کروڑ روپے رہے جبکہ اس سے پہلے مالی سال میں یہ اخراجات 352ارب روپے تھے اس طرح اس میں 16ارب روپے کی کمی آئی 2017-18میں پنجاب حکومت کے غریب پرور اخراجات 1061ارب روپے سے بڑھ کر 1187ارب روپے تک پہنچے سندھ حکومت کے غریب پرور اخراجات 501ارب روپے
سے بڑھ کر 620ار ب روپے تک پہنچے، بلوچستان حکومت کے غریب پرور اخراجات 167ارب روپے 66کروڑ سے بڑھ کر 177ارب 45کروڑ روپے ہو ئے رپورٹ کے مطابق 2017-18کے دوران مالی مشکلات کے باعث مختلف امور پر خیبر پختونخوا حکومت کی سبسڈی 13ارب 26کروڑ روپے رہی بلوچستان کے مختلف اشیاء اور خدمات پر سبسڈی 4ارب 33کروڑ روپے سے کم ہو کر 0ہو گئی ہے پنجاب حکومت کی مختلف اشیاء پر سبسڈی 149اب روپے تک پہنچ گئی ہے سندھ حکومت کی مختلف اشیاء اورخدمات پرسبسڈی 6ارب 8کروڑتک پہنچ گئی ہے۔