جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے تازہ پیش گوئی کر دی

datetime 28  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان رات اور صبح کے وقت شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ، بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ تین دن سے دھند پڑنے کا سلسلہ جاری ہے

جو اتوار تک رہے گا۔ ہفتے کی صبح شہر کا درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 15 تک جا سکتا ہے۔پنجاب کے میدانی اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، سرگودھا، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور سے شدید دھند پڑنے کی اطلاعات ہیں،پاکپتن، شیخوپورہ، گوجرہ اور بہاولنگر میں بھی شدید دھند پڑنے سے حد نگاہ کم ہوگئی۔بالائی سند ھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ ، روہڑی، پڈعیدن اور جیکب آباد میں رات اور صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، کرک، صوابی، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ اور مردان میں دھند پڑ سکتی ہے،آزادکشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ہفتے کے روز موسم خشک اور شدید سرد رہنے کا امکان ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ استور منفی 12، گوپس منفی11، بگروٹ منفی 09، گلگت، ہنزہ منفی 07، قلات منفی 06، کالام منفی 05 اور پاراچنار میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…