جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

انتہائی افسوسناک حادثہ ، لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہو گیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2019 |

کراچی /ملتان /چکوال (این این آئی)صوبائی دارالحکومت کراچی، پنجاب کے شہروں ملتان اور چکوال میں آتش زدگی کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں لگنے والی آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب کی دوسری منزل پر آئی سی یو میں آگ لگ گئی،

فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔قومی ادارہ برائے امراض قلب کے سیکنڈر فلور پر اسٹور کے ساتھ واقع آئی سی یو میں صبح سویرے اچانک آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ کے 2 فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پایا۔ایڈمنسٹریٹر این آئی سی وی ڈی ڈاکٹر حمید اللّٰہ ملک کے مطابق قومی ادارہ برائے امراض قلب کی دوسری منزل پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ۔ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے، اتفاق سے آئی سی یو کو آگ لگنے سے پہلے ہی فیومیگیشن کیلئے مریضوں سے خالی کرا لیا گیا تھا۔ادھر جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کی ایک بسکٹ فیکٹری میں آگ لگ گئی، جس سے لاکھوں روپے مالیت کا تیار سامان جل گیا۔ملتان کے علاقے ممتاز آباد کے قریب جیل موڑ پر واقع ایک بسکٹ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت روپے کا تیار مال جل گیا تاہم کوئی اور نقصان نہیں ہوا، ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔دوسری جانب پنجاب کے ضلع چکوال میں تلہ گنگ روڈ پر واقع کپڑے کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس سے دکان میں موجود سارا سامان جل گیا۔کپڑے کے مذکورہ دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث رات ایک بجے آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا، آپریشن میں فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے حصہ لیا، آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…