پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

نیب اختیارات میں کمی سے ایف آئی اے میں کیا تبدیلی آسکتی ہے ؟ قانونی ماہرین نے بڑا انکشاف کر دیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ قومی احتساب آرڈیننس میں ترمیم سے تاجر برادری اور سرکاری ملازمین کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے دائرہ کار سے باہر لاسکتی ہیں اور اس سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کردار میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ میڈیا  رپورٹ کے مطابق

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف ’اصلی رکاوٹ‘ کسی مشتبہ ملزم کو 90 روز کے لیے زیرِ حراست رکھنے سے متعلق نیب کا اختیار تھا لیکن اسے اب ختم کردیا گیا کیونکہ تجویز کردہ قانون کے تحت کسی ملزم کا جسمانی ریمانڈ زیادہ سے زیادہ صرف 14 روز ہوگا۔قبل ازیں کوئی ملزم صرف جسمانی ریمانڈ ختم ہونے یعنی 90 روز بعد ضمانت کے لیے درخواست دے سکتا تھا لیکن اب اسے کم کرکے 14 روز کردیا اور اب ملزم کو ضمانت طلب کے حصول کی اجازت ہوگی۔ نیب کے سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل راجا عامر عباس حسن نے کہا کہ تجویز کردہ قانون سازی نیب کو ایک غیرفعال ادارہ بنادے گی۔انہوں نے کہا ایف آئی اے بالآخر مضبوط ہوگی کیونکہ ایف آئی اے کے ٹیکس چھوٹ، منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تحقیقات کے اختیارات تاحال برقرار ہیں۔حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی حکومت نے واجد ضیا کو ایف آئی اے کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا تھا، واجد ضیا نے پاناما پیپرز سے جڑے معاملات کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی بھی سربراہی کی تھی۔عامر عباس حسن نے کہ تجویز کردہ قانون کے تحت نیب کے دائرہ کار کو بھی کم کردیا گیا ہے کیونکہ ٹیکس سے متعلق کییسز کو احتساب عدالت سے دیگر عدالتوں میں منتقل کیا جائے گا۔قبل ازیں نیب کو انسداد بدعنوانی کی دیگر تنظیموں جیسا کہ صوبائی انسداد بدعنوانی اداروں اور ایف آئی اے سے انکوائریاں اور کیسز لینے کا اختیار حاصل تھا۔‎

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…