لاہور( این این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز 31 دسمبر کوکوالالمپور سے اسلام آباد کے لئے خصوصی پرواز شروع کریگی جس کے ذریعے ملائیشیا میں محصور 300 سے زائد پاکستانی اپنے پیاروں کے پاس واپس پہنچیں گے۔پی کے 9895 کوالالمپور کے مقامی وقت کے مطابق 30 اور31 دسمبر کی درمیانی رات 3.30 پر روانہ ہو گی اور صبح 9.50 پر اسلام آباد پہنچے گی۔پاکستانی شہری مختلف وجوہات کی
بنا ء پر ملائیشین حکام کی تحویل میں تھے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی کاوشوں سے پاکستانی شہریوں کی رہائی ممکن ہوئی ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو اتنی جلدی لانے کیلئے کوئی ائیر لائن تیار نہیں تھی۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر مارشل ارشد ملک نے فوری طور پر اس معاملے کو اہم قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ہم وطنوں کو واپس پاکستان پہنچانے کے لئے خصوصی پرواز چلانے کا اعلان کیا ۔