کوئٹہ(این این آئی) عمران حکومت بیساکھیوں کے سہارے چل رہا ہے، سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہے امید ہے بلوچستان میں بہتر تبدیلی کی طرف جائینگے، پورے ملک میں عوام پریشان ہے بیروزگاری اور مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل چکی ہے،
ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے سب مایوس ہوچکے ہیں تبدیلی کے نام پہ قوم کو دھوکہ دیا گیا انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں امید ہے بلوچستان میں کوئی مثبت پیشرفت کرینگے انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز کو موجودہ حکومت نقصان پہنچایا اور امریکہ کی سرپرستی میں کشمیر پہ سودے بازی کی گء انہوں نے کہا کہ انڈیا میں مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے خلاف بل کی مذمت کرتے ہیں ہمارے حکمرانوں کو اتنی جرا ت نہیں ہوسکی کہ وہ انکی خبر گیری کرسکیں انہوں نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کہاں ہے ہم اس وقت کہاں کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک جیسے اہم منصوبے کو اس حکومت نے رول بیک کردیا ہے ملک پہ نااہلوں کا ٹولہ مسلط ہے جنہیں حکومتی مشینری چلانے کا نہ کوئی ڈھنگ ہے اور نہ ہی تجربہ ہے انہوں نے کہا کہ 2020 الیکشن کا سال ہے کارکن اور سیاسی جماعتیں الیکشن کی تیاریاں کریں۔