پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدرکا کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی موقف کی بھر پور حمایت کا اعلان ، ہمیں جو صورت نظر آرہی ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ؟ بھارت کو واضح پیغام جاری کر دیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کے بعدیورپی پار لیمنٹ کے نائب صدرفابیو ماسیموکاستالدو نے کشمیریوں پر مظالم اورمتنازعہ بھارتی قانون کیخلاف پاکستانی موقف کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان ،عوام اور سیکورٹی فورسز کی قر بانیوں پر بھی زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کے لیے

بھی پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی۔تفصیلات کے مطابق یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدرفابیو ماسیموکاستالد و نے جمعہ کے روز یورپی پار لیمنٹ کے رکن واجد خان ،پاک یورپ فر ینڈ شپ فیڈریشن کے چیئر مین چوہدری پر ویز اقبال لوسر کے ہمراہ گور نر ہائوس لاہور میںگور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال ،مسئلہ کشمیر اوربھارت کے جنگی جنون اور جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے بعد مشتر کہ پر یس کانفر نس کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدرفابیو ماسیموکاستالد وسے ملاقات انتہائی کامیاب رہی ہے یہ پاکستان اور میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں چند روز پہلے یورپی پار لیمنٹ کا دورہ کر کے وہاں36اراکین یورپی پار لیمنٹ سے ملاقاتیں کیں جہاں کشمیر ،بھارتی جنگی جنون اور جی ایس پی پلس کے حوالے سے گفتگو کی اور اب میری دعوت پریورپی پار لیمنٹ کے نائب صدرفابیو ماسیموکاستالد و پاکستان آئے ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد یورپی پار لیمنٹ وزیر اعظم عمران خان کو بھی یورپی پار لیمنٹ میں خطاب کی دعوت دے گی اور مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدر دہشت گردی کے خلاف جنگ ،امن کے قیام اور کشمیر یوں کے موقف کی بھی بھر پور حمایت کر رہے ہیں

جو سفارتی محاذ پر پاکستان کی ایک بڑی کامیابی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیںکہ انڈیا میں متنازعہ شہریت کا قانون غیر انسانی اور غیر قانونی ہے نر یندر مودی اور دہشت گرد بھارتی تنظیم آرایس ایس ایک ہی سکے کے دورخ ہیں اور آر ایس ایس کے بھارت میں ہونیوالے مارچ سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ نر یندر مودی آر ایس ایس کے ذریعے مسلمانوں کی نسل کشی کا منصوبہ بنا رہا ہے

مگر مجھے یقین ہے ایک دن پوری دنیا میں انصاف کا سورج طلوع ہوگا اور بھارت کے کشمیر یوں اور مسلمانوں پر مظالم بھی بندہوں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو بھی چاہیے کہ وہ خاموش تماشائی بننے کی بجائے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ میں جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے یورپ سمیت دیگر ممالک اپنا بھر پور کردار ادا کر رہاہوں

آج وزارت خارجہ، بیرون ممالک میں پاکستانی سفارتخانے اور پاکستان کی متعلقہ وزارتیں سمیت ہم سب ایک پیج پر ہے جسکی وجہ سے ہم کامیاب ہو رہے ہیں میرے دنیا بھر میں سیاسی اور حکومتی لوگوں سے جتنے بھی تعلقات ہیں میں انکو کو صرف اور صرف ملک وقوم کے لیے استعمال کر تاہوں۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے

حوالے سے اب تک یورپی پار لیمنٹ کے اراکین سے ہونیوالی ملاقاتوں اور فابیو ماسیموکاستالد و کے دورہ پاکستان کے بعد مجھے یقین ہے کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کا مسئلہ حل ہو جائیگا ۔ یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدرفابیو ماسیموکاستالد و نے پر یس کانفر نس کے دوران کہا کہ میں یورپی پارلیمنٹ انسانی حقوق کمیٹی کا بھی نائب صدر ہوں پاکستان نے امن کے قیام اور دہشت گردی کے

خلاف جو70ہزار قر بانیاں دی ہیں اس پر میں پاکستانی فوج ،عوام اور انکی حکومت کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتاہوں اور کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی جو سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے ان کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہاں خواتین ،بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے اور میں سمجھتاہوں کہ پاکستان بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیرکے

حل اور امن کیلئے جو موقف اختیار کر رہا ہے وہ بالکل ٹھیک ہے اور بھارت کو ایسے مظالم نہیں کر نے چاہئییں۔ کشمیر میں بسنے والے تمام کشمیریوں کو مکمل آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق ہے مگر بدقسمتی سے وہ عشروں سے مظالم کا شکار ہے میں اس پر یورپی پار لیمنٹ میں بھی بھر پور آواز بلند کرو ں گا۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت میں شہر یت کا نیا قانون بھی انسانی حقوق کے خلاف ہے

اور مجھے امید ہے بھارت اپنے اس بل پر نظر ثانی کر یگا تمام شہریوں کو یکساں بنیادی انسانی حقوق انکا حق ہے فر انس اور جر منی کئی صدیوں تک لڑ ے مگر اب وہ بہتر ین دوست ہے اور میں سمجھتاہوں کہ بھارت کو چاہیے وہ پاکستان کیساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کر یں۔ ایک سوال کے جواب میں یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدرفابیو ماسیموکاستالد و نے کہا کہ جی ایس پلس سٹیٹس میں

توسیع کیلئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور جو کوششیں کر رہے ہیں یہ پاکستانیوں کیلئے یقینا ایک فخر کی بات ہے اور دورہ یورپ کے دوران بھی یہ صرف پاکستان کے مفادات کی بات کرتے رہے ہیں میں پاکستانی عوام کو یہ یقین دلاتاہوں کہ جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع سمیت جہاں بھی پاکستان کے مفادات کی بات ہوگی میں انکے ساتھ کھڑا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ پاکستان کیلئے

جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع ہو جائیگی۔ یورپی پارلیمنٹ کے رکن واجد خان نے کہاکہ میں سب سے پہلے چوہدری محمدسرور کو خراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں نے2013میں بھی جی ایس پلس سٹیٹس کیلئے یورپ میں پاکستانیوں کا بھرپور مقدمہ لڑا اورآج ا س سے زیادہ آگے بڑھ کر پاکستان کیلئے کام کر رہے ہیں اور میں نے دوبارہ یورپ کے دورے کی دعوت دیدی ہے تاکہ ہم سب ملکر

پاکستان کے خلاف بھارتی لابی کے منصوبے کو ناکام بنائے اورپاکستان کیلئے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع سمیت ملک کو معاشی طور پر زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے کیلئے کام کریں۔ پاک یورپ فر ینڈ شپ فیڈریشن کے چیئر مین چوہدری پر ویز اقبال لوسرنے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ چوہدری محمدسرور پاکستان کیلئے

یورپ میں بہت زیادہ کام کر رہے ہیں اور انشاء اللہ جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کاکر یڈٹ بھی سب سے زیادہ چوہدری محمدسرور کو ہی جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ یور پ میں بھارت پاکستان کے خلاف منفی پر وپگنڈے کر رہا ہے لیکن جب ہم سب ملکر کام کر یں گے تو ضرور بھارت اپنے مشن میں ناکام اور پاکستان کامیاب ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…