جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

’’گیٹ نمبر4سے شیطان کوپکڑناچاہئے‘‘ کفر کی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی نہیں ، نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق رانا ثنا اللہ نے اہم اعلان کر دیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2019 |

فیصل آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدراوررکن قومی اسمبلی راناثنااللہ خاں نے کہا ہے کہ میں اپنے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ اسطر ح آج بھی کھڑا ہوں جیسے کل تھا، مجھے یقین ہے کہ میر ا لیڈ ر صحت یاب ہوتے ہی واپس آئے گا،گیٹ نمبر4سے شیطان کوپکڑناچاہئے، شہریارآفریدی اورفردوس عاشق اعوان ایک ماہ جیل میںرہیںتووہ ملک چھوڑدیںگے ، شہر یار آفریدی ایک جھوٹا انسان ہے ،

میری طرف سے اس کو کوئی دھمکی نہیں دی گئی سابق آئی جی کی بیوی کانام بتایا جائے ، میری میری بیوی ایک باہمت اور حوصلہ مند خواتین ہے ،وہ ہرطرح کے حالات کا مقابلہ کرسکتی ہے،کفر حکومت چل سکتی ہے ظلم کی نہیں ظلم مٹ کرہی رہے گا ، میں اپنے خلاف قائم کئے گئے منشیات کیس کی انکوائری کے لئے جوڈیشل انکوائری اورچیف جسٹس آف پاکستان سے ازخودنوٹس لینے کامطالبہ کرتا ہوں اور میں اپناموقف سمبلی فلورپربھی پیش کروںگا اورانصاف کے لئے ہرفورم پرجائیںگے۔جمعہ کے روز اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ کہ رہائی پروہ اللہ تعالیٰ کے شکرگزارہیںپارٹی قیادت،ٹیم اور رہائی کے لئے اللہ سے دعاکرنے والوںکابھی شکرگزارہیں۔میڈیااورخصوصاً اینکرزکوسلام پیش کراتوہوںجنہوںنے ان سے متعلق سچ اورحق کی بات کی حکومتی انتقام کوبے نقاب اور جھوٹ کوچھپنے نہیںدیاگیا۔انہوںنے کہاکہ بڑوںکوفوری طورپرجھوٹے اوربے بنیادمقدمہ پرایکشن لیناچاہئے تھاتاہم انہیںتاخیرسے انصاف ملاہے ۔شہریارآفریدی اورفردوس عاشق اعوان ایک ماہ جیل میںرہیںتووہ ملک چھوڑدیںگے۔ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہاکہ گوشوارے میںانہوںنے جواثاثے پیش کئے ہیںان کے علاوہ ان کاکوئی اثاثہ نہیں ان پر آسٹریلیامیں جائدادکاالزام عائد کیاگیا ہے حالانکہ وہ اس ملک میں زندگی بھر نہیںگئے۔انہوںنے کہاکہ میاںنوازشریف کی صحت ابھی تک ٹھیک نہیںمیاںشہبازشریف سے ان کی بات ہوئی ہے پارٹی کاعوام سے رابطہ رہے گا۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…