جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

1988ء سے لے کر 2018ء تک ہر الیکشن میں دھاندلی ہوئی،بڑا دعویٰ کرتے ہوئے دھماکہ خیز اعلان بھی کر دیا گیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب کے نوٹسز آنا شروع ہوگئے ہیں، ہم اس سے نہیں ڈرتے،1988سے لے کر 2018 تک ہر الیکشن میں دھاندلی ہوتی رہی ہے،آج پاکستان میں نہ عوام آزاد ہیں اور نہ صحافت، ملک میں میڈیا پر بھی عجیب قسم کی پابندیاں ہیں، سلیکٹڈ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے،یہ گھبرائی ہوئی حکومت ہے،27 دسمبر کو پھر راولپنڈی آرہے ہیں،جلد ہی یہ حکومت گرے گی اور عوامی حکومت بنے گی اور عوام کے مسائل حل کرے گی۔

ہفتہ کو کارکنوں سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ وہ جمہوریت نہیں جس کے لیے کارکنوں نے کوڑے کھائے، ہم نے اس لیے آزادی نہیں حاصل کی کہ کٹھ پتلی کے غلام بنیں، یہ کیسی جمہوریت ہے کہ ہم ملک میں شفاف انتخابات تک نہیں کراسکتے،1988سے لے کر 2018 تک ہر الیکشن میں دھاندلی ہوتی رہی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آج پاکستان میں نہ عوام آزاد ہیں اور نہ صحافت، ملک میں میڈیا پر بھی عجیب قسم کی پابندیاں ہیں، آج میڈیا بھی آزاد نہیں، دہشت گرد کلبھوشن یادیو کا انٹرویو ٹی وی پر چل سکتا ہے لیکن آصف زرداری کا انٹرویو ٹی وی پر نہیں چل سکتا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ عجیب حکومت ہے کہ برطانیہ کا شہری بھی کابینہ کا رکن ہے، سلیکٹڈ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے،یہ گھبرائی ہوئی حکومت ہے، ہمارے جلسے کے اعلان سے کٹھ پتلی ڈر گیا، حکومت سمجھتی ہے کہ ہم نیب کی وجہ سے ڈر جائیں گے اور مجھے نیب کے نوٹسز آنا شروع ہوگئے ہیں لیکن ہم نیب کے نوٹسز سے نہیں ڈرتے۔ہم قائد عوام کے جیالے اور بے نظیر بھٹو کے جانثار ہیں، ہم ان کا آسانی سے مقابلہ کریں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں سابق صدر (ر) جنرل پرویز مشرف کے بنائے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) سے پیپلز پارٹی ڈر جائے گی، یہ ان کی بھول ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیا کو بتائیں گے پاکستان میں طاقت کا سرچشمہ عوام ہے اور ملک میں حکمرانی ہوگی تو عوام کی حکمرانی ہوگی۔

انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی حکومت کے بعد تمام حکومتیں عوام دشمن رہی اور انہوں نے کسانوں سمیت عوام کے معاشی، معاشرتی، سیاسی اور بنیادی حقوق کا تحفظ نہیں کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جس نیب کو آپ سیاسی مخالفین کیلئے استعمال کررہے ہیں، پرویز مشرف کامیاب ہوئے اور نہ آپ کامیاب ہونگے۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب منتخب وزیر اعظم کو نیب یا عدالت طلب کرسکتی ہے اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیس میں انہیں طلب کیوں نہیں جا رہا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ یہ ملک اور اس ملک کے عوام ان کا ظلم زیادہ برداشت نہیں کریں گے، انہوں نے معیشت کا ستیاناس کردیا، حکومت تو چلا ہی نہیں سکتے ہیں اور یہاں تک کہ کٹھ پتلی حکومت نے کشمیر کا سودا کردیا، کوئی غیرت مند پاکستانی ان کو معاف نہیں کرسکتا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جلد ہی یہ حکومت گرے گی اور عوامی حکومت بنے گی اور عوام کے مسائل حل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کے معاشی حقوق سلب کیے جارہے ہیں، صوبے کے حقوق چھینے جارہے ہیں اور کراچی پر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…