حکومتی اتحادی ابھی سے اپنا رخ متعین کرلیں، ورنہ نہ رہیگا بانس نہ بجے گی بانسری، حکومت اداروں کو آپس میں الجھا کر بھارت کو کس بات کا موقع دے رہی ہے، چونکا دینے والا دعویٰ کردیا گیا

20  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد / کوئٹہ(این این آئی) سلیکٹیڈ حکومت کی کشتی ڈانواں ڈھول ڈول ہے، حکومتی اتحادی ابھی سے اپنا رخ متعین کرلیں، ورنہ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ حکومت جمعیت علماء اسلام کے آزادی مارچ سے ہل گئی ہے اور اکھاڑ بچھاڑ کا آغاز ہوگیا یے انہوں نے کہا کہ حکومتی کشتی ہچکولے کھارہی ہے اور ڈوبنے کے قریب پہنچ چکا ہے حکومتی اتحادی اپنے لیئے راستے تلاش کریں انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت اور انکے اتحادیوں نے جہاں ملک کی سلامتی کو داو پہ لگایا وہیں اداروں کے اندر اکھاڑ پچھاڑ بھی شروع کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت روز بروز دیوالیہ پن کی طرف جارہی ہے مہنگائی بیروزگاری بے راہ روی اور لاقانونیت عام ہوگئی ہے پاکستان اس وقت 35 فیصد سطح غربت کے نیچے زندگی گزارنے پہ مجبور ہوگئے ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک کو رول بیک کیا گیا ہے چائنا جیسے دوست کو ناراض کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا بستر گول ہونے والا ہے کارکن آنے والے الیکشن کی تیاریاں کریں،حکومت،اداروں کے درمیان ٹکراؤ سے باز رہیں ایک طرف ہندوستان آئین میں ترمیم کرکے مسلمانوں کیلئے ہندوستان کو جہنم بنارہا ہے آئے روز ایل او سی پہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکومت ہمارے اداروں کو آپس میں الجھا کر ہندوستان کو ملک میں مداخلت کا موقع فراہم کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…