کراچی(آن لائن) قومی بچت پروگرام کے عملے کی مبینہ نااہلی نے بزرگ خاتون کو در در کی ٹھوکریں کھانے پرمجبورکردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پچاسی سالہ معذور بیوہ خاتون قمر سلطانہ اپنی فریاد لئے عدالت پہنچی۔اس موقع پربزرگ خاتون کا کہنا تھا کہ قومی بچت پروگرام سے ماہانہ تیس ہزار ملتے تھے،جو انہوں نے بند کردئیے ہیں۔
متاثرہ خاتون کا موقف تھا کہ قومی بچت والوں کے پاس گئی تو انہوں نے منافع دینے سے انکار کردیا ہے،اب گھر چلانے کیلئے پیسے بھی نہیں دیئے جارہے۔بزرگ خاتون کے مطابق عدالتی عملے نے مجھے نیشنل بینک سے رجوع کرنے کا کہہ کر روانہ کردیا ہے،میں اکیلی تن تنہا زمانے کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوں،مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔