اسلام آباد (آن لائن)پاکستان ریلویز کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کاسالانہ حجم ریلوے کی مجموعی آمدن سے بھی تجاوز کر گیا،رواں مالی سال 2019-20 میں ریلوے کی آمدن کا تخمینہ 60ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ اس سال ریلویز کو ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کی
ادائیگی کیلئے 64ارب 74کروڑ 30لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔وزارت ریلوے کی دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلویز کے ملازمین کی مجموعی تعداد 69ہزار ہے جبکہ ریٹائرڈ پنشنرز کی تعداد ایک لاکھ 23ہزارہے، پاکستان ریلویز کی مالی سال 2018-19 کی مجموعی آمدن 55ارب روپے تھی جبکہ گزشتہ مالی سال میں ریلویز نے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں 27ارب 51کروڑ 90 لاکھ روپے اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی مد میں 31ارب 41کروڑ 90لاکھ روپے ادا کئے گئے۔دستاویز کے مطابق رواں سال ریلوے کی آمدن کا تخمینہ 60ارب روپے تک ہو گی جبکہ ریلویز کو ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں 27ارب 90کروڑ 90لاکھ روپے جبکہ پنشن کی مد میں 36ارب 83کروڑ 40لاکھ روپے کے قریب ادا کرنا ہوں گے۔ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ جولائی تا اکتوبر میں ریلویز ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 9ارب 30کروڑ 30لاکھ روپے جبکہ پنشن کی مد میں 12ارب 27کروڑ 80لاکھ روپے ادا کئے گئے ہیں۔ پاکستان ریلویز کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کاسالانہ حجم ریلوے کی مجموعی آمدن سے بھی تجاوز کر گیا،رواں مالی سال 2019-20 میں ریلوے کی آمدن کا تخمینہ 60ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ اس سال ریلویز کو ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی کیلئے 64ارب 74کروڑ 30لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔