منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

مشرف کو پھانسی سنانے کا فیصلہ ، ایم کیو ایم پاکستان نے کئی سوالات اٹھا دیئے

datetime 17  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے سنگین غداری کیس کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کیس کے تمام قانونی پہلوئوں کا جائزہ رہے ہیں۔یقینا یہ مقدمہ اپیل میں بھی جائے گا جو ہر فریق کا حق ہے۔ترجمان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 6 کی شق 2 کے تحت آئین شکنی کے مرتکب شخص کی مدد و اعانت کرنے والے افراد بھی ویسی ہی سزا کے مستحق ہوتے ہیں لیکن یہاں ایسا نظر نہیں آ رہا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ آئین شکنی محض مارشل لا یا ایمرجنسی لگانے کا ہی نام کیوں ہے؟ صبح و شام نام نہاد جمہوری حکومتیں ملک کے طول و عرض میں آئین کی مختلف شقوں سے رو گردانی کرتی نظر آتی ہیں۔آخر میں ترجمان نے کہا کہ یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ محض مشرف کا مارشل لا غلط تھا اور ایوب، یحییٰ اور ضیا کے مارشل لا پر معافی؟ کہیں یہ امتیاز مشرف کے نسلی شناخت کی بنا پر تو نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…