اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ڈاکٹروں اوروکیلوں نےگلےمل لیناہےجنکی گاڑیاں ٹوٹی ان کوپیسےمل جائیں گےلیکن میرے بچوں کاباپ واپس نہیں آئےگا، پی آئی سی واقعے میں وفات پانیوالے مریض کی اہلیہ غمناک داستان سناتے ہوئے زاروقطار روپڑی‎

datetime 16  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو سینئراینکر پرسن محمد مالک نے متاثرہ خاتون سے کہا کہ آپ کہہ رہی کہ ڈاکٹروں اوروکیلوں نےگلےمل لیناہےجنکی گاڑیاں ٹوٹی ان کوپیسےمل جائیں جن کے لوگ اس دنیا کے چلے گئے ان کو بھی کچھ نہ کچھ مل جائے گا لیکن میں یہی کہوں گی کہ

میرے شوہر کا قتل ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مرحوم محمد انور کی اہلیہ طارقہ پروین نے کہا ہے کہ میرے شوہر کی صحت بہترین تھی انہیں آکسیجن مل رہی تھی بہترین علاج جاری تھا ۔ وہ صحت یاب ہوتے جارہے تھے ۔ وکلاء کی جانب سے ہسپتال پر حملے کے بعد ہر طرف توڑ پھوڑ شروع ہو گئی ،آنسوگیس پھینکی گئی، وکیلوں نے ہسپتال میں داخل ہو کر چیزوں کا ادھر ادھر اٹھا کر پھینکا شروع کر دیا، مریضوں کے آکسیجن اتارنا شروع کر دیئے ، کلوکوز کی بوتلیں اتاردیں ۔ میرے شوہر کے آکسیجن اتار کر دور پھینک دی ۔ مرحوم کی بیوہ کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں حملے کے بعد ہر طرف افراتفری مچ گئی تھی پتہ ہی نہیں چل رہا تھا کہ کیا ہورہا ہے ۔ آنسو گیس کی وجہ سے مریضوں کی حالت خراب ہونا شروع ہو گئی ، خاتون نے روتے ہوئے بتایا کہ میرے سامنے میرا شوہر تڑپ پڑرہا تھا انہیں دیکھ کر میری حالت بھی غیر ہو رہی تھی وہاں موجود ہر مریض کی حالت غیر جبکہ ان کے لواحقین بھی میری طرح رو رہے تھے ، ایسا لگتا تھا کہ ہم شاہد کسی اور ہی دنیا میں آگئے ہیں جہاں ہمارے ساتھ کیا ہورہا ہے یا کیا ہونیوالا ہے کوئی نہیں جانتا ۔ میں نے روتے ہوئے وہاں موجود ڈاکٹروں سے کہا خدا کیلئے میرے شوہر کو یہاں سے نکالو ،ڈاکٹر نے میرے شوہر کو وہاں سے نکالالیکن میرے شوہر کی طبعیت بہت خراب ہو چکی تھی اور طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے ان کا انتقال ہو گیا ، میری تو ان لوگوں نے دنیا ہی اجھاڑ دیا میرے بچوں سے ان کا والد چھین لیا ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…