اسلام آباد (آن لائن) پولینڈ کے سفیر پیوٹر اوپلینسکی Piotr Opalinski نے کہا ہے کہ کم ترقی یافتہ علاقے کاغان کے بچوں کیلئے مفت تعلیم کے حصول کیلئے پولینڈ معاونت فراہم کررہا ہے۔کاغان میموریل سکول میں سنٹرل لائبیریر ی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولش سفیر نے کہا کہ جدید طرز پر تعمیر کردہ لائبیریری اور کمپیورٹر ز کی فراہمی سے مستوط طبقے کے بچوں کو جدید ٹیکنالوجی
سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاغان میموریل سکول کیلئے جدید طرز پر تعمیر کمپیوٹرلیب اور لائبیریر ی سے بچوں کو جدید انفرسٹکچر اور معلومات تک رسائی حاصل ہوگی۔تقریب میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر شہرام خان ترکئی نے بھی شرکت کی۔ واضع رہے کہ کاغان میموریل سکول میں لائبیریری اور کمپیوٹر لیب کی تعمیر اور دیگر ضروری اشیاء پولینڈ سفارت خانے نے مہیا کی ہیں