لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے بلدیاتی انتخابات کرانے کے حوالے سے سفارشات تیار کر لیں، وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ اور دیگرمعاملات کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور
راجہ بشارت کی سربراہی میں وزیر خزانہ، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ، فنانس، قانون اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے تجاویز تیار کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب کو فراہم کر دی ہیں جنہیں اب وزیر اعظم عمران خان کو بھجوایاجائے گا اور وزیر اعظم بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے حتمی تاریخ کی منظوری دیں گے۔