ننکانہ صاحب( این این آئی )وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر)اعجاز احمدشاہ نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا استعفیٰ حلوہ خور مولوی کا ڈراؤنا خواب ہے اس نے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں دورے کر کے دیکھ لیا ہے کہ اس کیلئے انگور کھٹے ہیں PICلاہور پر حملہ کرنیوالوں کو سزا کی بھٹی سے گزرنا پڑے گا مقبوضہ کشمیر پر پی ٹی آئی کے
متعلق سودے بازی کرنے کا بیان مولوی فضل الر حمٰن کی انتہائی غلیظ اور گھٹیا ترین سوچ ہے عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ جس انداز میں پیش کیا ہے ماضی میں کسی حکومت کے دور اقتدار میں اس کی مثال نہیں ملتی مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی طرف سے ہندوؤں کی آبادکاری کسی بھی لحاظ سے برداشت نہیں کی جائے گی۔