شدید دھند کی وجہ سے پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر، مسافر رل گئے

15  دسمبر‬‮  2019

لاہور( این این آئی)شدید دھند کی وجہ سے پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا جس کی وجہ سے کئی پروازیں منسوخ جبکہ متعدد گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروںکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور سے اسلام آباد جانے والی کی پرواز پی کے 386 منسوخ کر دی گئی جبکہ لاہور سے اسلام آباد روانہ ہونے

والی پرواز پی کے 652 دو گھنٹے ،کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی کی دوطرفہ پروازیں پی کے 302 پانچ ، 303 چار گھنٹے کی غیر معمولی تاخیر کا شکار رہیں ۔کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 368 دو گھنٹے30 منٹ ، کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 304 ایک گھنٹہ 30 منٹ ،کراچی سے ملتان کی پرواز پی کے 332 کی روانگی میں 30 منٹ جبکہ ملتان سے ریاض کی پرواز بھی 30 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی ۔ترجمان کے مطابق کراچی سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 396 ایک گھنٹہ ،سیالکوٹ سے کویت کی پرواز پی کے 239 کی روانگی میں 30 منٹ ،کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 306 منسوخ ،فیصل آباد میں متوقع دھند کی وجہ سے پی کے 340 مقررہ وقت سے تاخیر سے روانہ ہوئی ۔ ترجمان کے مطابق بیرون ملک سے آنے والی پی آئی اے کی پروازیں حد نگاہ کم ہونے کے باعث متبادل ائیر پورٹس پر اتاری جائیں گی ۔مسافروں سے درخواست ہے کہ ٹکٹ بک کرواتے وقت اپنے نمبرز کاضرور اندراج کروائیں تاکہ ان کو پروازوں میں ردوبدل سے مطلع کیا جاسکے تمام مسافروں کو انکے درج شدہ نمبرز پر مطلع کیا جا رہا ہے۔ ایئرپورٹس جانے سے پہلے پی آئی اے کے کال سینٹر سے اپنی پروازوں سے متعلق معلومات حاصل کرلیں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…