ایبٹ آباد (این این آئی)خیبر پختون خوا کے علاقے ہزارہ کے ضلع ایبٹ آباد میں ایک مکان کے کمرے میں گیس بھر جانے سے دم گھٹ کر 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے تینوں افراد میاں، بیوی اور بیٹا ہیں، جن کی
لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔واقعہ ایبٹ آباد کے علاقے رجوعیہ میں پیش آیا جہاں شدید سردی سے بچنے کیلئے کمرے میں گیس کا ہیٹر رکھا گیا تھا،بند کمرے میں گیس بھر جانے سے دم گھٹ کر میاں، بیوی اور ان کا بیٹا جاں بحق ہو گیا۔