جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنیوالا وکیل کون نکلا؟ شناخت کے بعد نام کا بھی پتہ چل گیا،گھر پر چھاپہ، گرفتار نہ ہو سکا

datetime 15  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے وکیل کی شناخت ہوگئی، شناخت عبدالماجد کے نام سے ہوئی جو ہربنس پورہ کا رہائشی ہے۔ پولیس کے چھاپے کے باوجود گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔فیاض الحسن چوہان پر تشدد کس نے کیا، وکیل کا پتہ بھی چل گیا اور شناخت بھی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق وکیل کی شناخت عبدالماجد کے نام سے ہوئی اور وہ ہربنس پورہ کا رہائشی ہے۔ پولیس نے گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپہ بھی

مارا لیکن و ہ پکڑا نہ جا سکا۔فیاض الحسن چوہان پر حملہ کرنے والے مزید 6 وکلا کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کو بھی پی آئی سی حملہ کیس میں حراست میں نہیں لیا جا سکا۔ گیارہ دسمبر کو پی آئی سی پر حملے کے وقت وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو وکیلوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جن کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کوششیں تیز کردی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…