جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

عدالتی جنگ اپنی نوکری کیلئے نہیں بلکہ کس نیک مقصد کے لئے کیا؟ کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کے ویڈیو بیان میں مزید انکشافات

datetime 14  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابقہ سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کہا ہے کہ عدالتی جنگ اپنی نوکری کیلئے نہیں بلکہ یتیم بچیوں کو استحصال سے بچانے اورجبری شادیوں سے بچانے کیلئے ہے،جب تک شفاف انکوائری نہیں ہوتی،حقائق سامنے نہیں آتے اور مجرموں کو سزا نہیں ملتی میں کوئی دوسرا عہدہ بھی قبول نہیں کروں گی۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ کاشانہ میں جو بھی صورتحال ہوئی

اس معاملے پر راجہ بشارت اور اجمل چیمہ کی جانب سے مجھ پر تین الزامات لگائے جارہے ہیں،یہ کہاگیا کہ میں نے کرپشن کی ہے حالانکہ 16اگست سے پہلے مجھ پر نہ تو کوئی کرپشن کا الزام تھا اورنہ ہوئی کوئی انکوائری ہوئی۔ میرا ان سے سوال ہے کہ میرے خلا ف پوری حکومتی مشینری سرگرم ہے اگر ایسی کوئی انکوائری ہوئی تھی یا کرپشن کا الزام تھا تو اس کا تحریری یا کوئی زبانی ثبوت ہی لے آئیں۔ مجھ پر دوسرا الزام شادی کا لگایا گیا جس پر میرا ان سب سے بڑی معذرت کے ساتھ سوال ہے کہ شادی تو خاتون اول بشریٰ بی بی نے بھی عمران خان صاحب سے کی ہے، یہاں بات جبری شادیوں کی ہو رہی ہے او ریہ الزام شرعی شادیوں پر لگا رہے ہیں۔پھر کہا گیا کہ یہ ٹرانسفر پوسٹنگ کامعاملہ تھا لیکن پوری دنیا میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کسی سرکاری افسر کیخلاف ادارے میں پولیس بلائی جائے اورداخلی دروازہ توڑ دیا جائے اور سرکار ی افسر کو گرفتار کر لیا جائے۔یہ مسئلہ ٹرانسفرپوسٹنگ کا نہیں تھا بلکہ یہ مسئلہ یتیم بچیوں کو استحصال او رجبری شادیوں سے محفوظ رکھنے کا تھا جس پر میں نے اپنی آواز اٹھائی۔افشاں لطیف نے کہا کہ عدالتی جنگ قطعی اپنی نوکری کیلئے نہیں بلکہ یتیم بچیوں کے حقوق کیلئے ہے بلکہ ایسے اداروں میں باقی جتنے بچے ہیں جو استحصال کا شکار ہوتے ہیں ان کیلئے ہے اور جب تک عدالتی تحقیقات مکمل نہیں ہوتیں، حقائق سامنے نہیں آتے اورمجرموں کو سزا نہیں دی جاتی نوکری تو کیا میں کوئی دوسرا عہدہ بھی نہیں لوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…