لاہور(این این آئی)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کو کارروائی سے روکنے کے لئے متفرق درخواست دائر کر دی۔یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ خصوصی عدالت کی تشکیل
غیر قانونی ہے اوراسے سماعت کا اختیار حاصل نہیں۔خصوصی عدالت کی تشکیل اس وقت کے وزیراعظم نے کابینہ کی منظوری کے بغیر کی اورغیر قانونی طور پر استغاثہ دائر کیا گیا۔استدعا ہے کہ خصوصی عدالت اور اس کی کارروائی کو کالعدم اور حتمی فیصلہ تک خصوصی عدالت کی کارروائی کو روکا جائے۔