ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

حکمران ملک کا نظام چلانے کے قابل نہیں،ن لیگ نے حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں، دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2019 |

نارووال(این این آئی) مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ملک کا نظام چلانے کے قابل نہیں،متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر 2020کو الیکشن کا سال بنائیں گے، ہم حکومت کے انتقامی ہتھکنڈوں سے جھکنے والے نہیں،میرے خلاف کردار کشی کی مہم شروع کر دی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسپورٹس سٹی کے قومی منصوبے کو سیاست کی نذر کیا جا رہا ہے اسپورٹس سٹی منصوبہ2009میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے پاس کیا تھا، میں نے اپنے پانچ سالوں میں اسپورٹس سٹی پر پچاسی فیصدکام مکمل کر دیا تھا ابمنصوبے کو مجھے بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہیمیں اپنی حفاظتی ضماانت نہیں کراؤں گا،عمران نیازی چھاپے مارنے کی ضرورت نہیں میں گرفتاری دینے کے لیے ہر وقت تیار ہوں،شاہد خاقان،رانا ثناء اللہ،سعد رفیق و دیگر اصولوں پر ڈٹنے کی سزا کاٹ رہے ہیں احسن اقبال نے کہا 32ارب کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کا کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، نیب نے مالی بے ضابطیگیوں کے بارے میں سوال نہیں پوچھامسلم لیگ ن نے ہمیشہ شفاف احتساب کی حمائت کی۔کیا یہ منصوبہ شروع کرنا جرم ہے یا اسکو برباد کرنا جرم ہے؟اسپورٹس سٹی منصوبے کو سیاست کی نذر کیا جا ریا حکومت نے منصوبے کے لیے ایک روپیہ جاری نہیں کیا،حکومت نے ناکامی کے بعد پھر سے انتقامی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رائے عامہ آج بھی ن لیگ کے ساتھ ہے آج الیکشن کروا لیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا، صرف مسلم لیگ ن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہیجے آئی ٹی کے سربراہ کو ایف آئی کا سربراہ تعینات کر دیا گیا حکومت کی ناکام گورننس کی وجہ سے پی آئی سی کا واقعہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…