بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

حافظ سعید پر فرد جرم عائد ہونے پر امریکہ کا خیرمقدم، حکومت سے ڈومور کا مطالبہ کر دیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے پاکستانی عدالت کی جانب سے حافظ سعید پر فرد جرم عائد کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسلام آباد پر زور دیا ہے کہ ان کے خلاف مکمل قانونی چارہ جوئی اور الزامات پر تیزی سے مقدمہ چلایا جائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حافظ سعید کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ اور بھارتی شہر ممبئی میں 26 نومبر 2008 کو ہونے والے حملوں کے مرکزی ملزم ہیں۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے امریکی سیکریٹری اسٹیٹ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس جی ویلز نے کہا کہ ’ہم حافظ سعید اور ان کیساتھیوں پر فرد جرم عائد کرنے کا

خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں دہشت گردی کی مالی معاونت کے تدارک کے لیے بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق مکمل قانونی چارہ جوئی اور مقدمے کی فوری سماعت کو یقینی بنائیں اور اور 11/26 جیسے دہشت گرد حملوں کے قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں‘۔خیال رہے کہ فرد جرم عائد کیے جانے کا یہ اقدام عسکری گروہوں کو ملک میں فنڈز جمع کرنے سے روکنے اور عسکری کارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف فوری ایکشن لینے کے لیے پاکستان پر بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دباؤ کا نتیجہ ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…