لاہور (آن لائن) صوبائی دارلحکومت لاہور میں واقع بعض ماڈل کورٹس کی کارکردگی مشکوک ہوگئی ہے۔ جس کے باعث مذکورہ ماڈل کورٹس کے جج تعریفی اسناد حاصل کرنے سے محروم ہوگئے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ہفتہ کے روز بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ماڈل کورٹس کے ججوں کو تعریفی
اسناد تقسیم کرنا تھی۔ تاہم اس سلسلے میں ججوں کی طرف سے بھیجی گئی کارکردگی رپورٹس کے جائزے کے بعد ان ماڈل کورٹس کی کارکردگی کو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔ جنہوں نے ایک روز میں ہزاروں فیصلے کرنے کی رپورٹ ارسال کی تھی اس سلسلے میں قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ رپورٹ سے دنیا بھر میں ماڈل کورٹس کی کارکردگی مذاق بن سکتی ہے۔ (