اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

جعلی پولیس اہلکار بن کر لوٹ مار کرنے والا ملزم گرفتار،کن مخصوص شہریوں کو ٹارگٹ کرکے انہیں کیسے بلیک میل کرتا تھا؟دوران تفتیش اہم انکشافات

datetime 14  دسمبر‬‮  2019
MIAN TARIQ
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں جعلی پولیس اہلکار بن لوٹ مار کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں جعلی پولیس اہلکار بن کر لوٹ مار کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم ریٹائرڈ پولیس افسر کا بیٹا ہے، شہریوں پر داعش کا ساتھی ہونے کا الزام لگا

کر لوٹ مار کرتا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم حمزہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ 29 نومبر کو ملیر میں شہریوں کو داعش کی اطلاعات موصول ہونے کا کہہ کر روکا اور لوٹ مار کی۔ملزم حمزہ نے انکشاف کیا کہ واردات سے قبل دوست نے کار میں موجود پولیس کیپ پہننے کو کہا، دوران لوٹ مار ایک شہری نے خود کو رینجرز اہلکار ظاہر کیا تو ہم نے فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق ملزمان نے کار سوار شہریوں سے غیرملکی کرنسی سمیت دیگر سامان لوٹا ہے، گرفتارملزمان میں ایک ریٹائرڈ پولیس اہلکار کا بیٹا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کا بنیادی ہدف زیادہ تر وہ لوگ ہوتے تھے جو بیرون ملک سے پاکستان آرہے ہوتے تھے۔پولیس حکام کے مطابق ڈکیتی کا نشانہ بننے والے شہری کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی جس کے بعد کارروائی کی گئی اور ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا گیا۔‎

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…