اسلام آباد (آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کشمیر کے غیرقانونی الحاق اور قابض فوج کیخلاف کاروائی کرے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی برادری کے ضمیر کا ٹیسٹ ہے، کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے برطانوی انسانی حقوق کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ اورامریکی بین الاقوامی ماہر قانون ایرک لیوس نے ملاقات کی۔ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں نسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر
بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی برادری کے ضمیر کا ٹیسٹ ہے۔ کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کشمیر کے غیرقانونی الحاق اور قابض فوج کیخلاف کاروائی کرے اورسلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیاجائے وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت ہر صورت جاری رکھیں گے اور کشمیریوں کی خواہش کے مسئلے کے حل تک حمایت جاری رکھیں گے۔