عوام صرف ایک ماہ انتظار کریں، حکومت کے پاس صرف ایک ہی راستہ ہے، مولانا فضل الرحمان کے بیان نے حکومتی ایوانوں میں تھرتھلی مچا دی

13  دسمبر‬‮  2019

ملتان(این این آئی) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ عوام کو صرف ایک ماہ انتظار کرنا ہوگا پھر آئین اور جمہوریت کے مطابق تبدیلی آئے گی،آزادی مارچ نے ملکی سیاسی جمود کو توڑا ہے، عوام کی قوت نے بتادیا ناجائز حکومت کو کوئی سہارا نہیں دے سکتا، اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں وزیراعظم استعفیٰ دیں اور فوج کے بغیر دوبارہ الیکشن کروائے جائیں،نئے الیکشن کے بغیر کوئی دوسرا راستہ حکومت کے پاس نہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی مارچ نے ملکی سیاسی جمود کو توڑا ہے، عوام کی قوت نے بتادیا ناجائز حکومت کو کوئی سہارا نہیں دے سکتا، اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں وزیراعظم استعفیٰ دیں اور فوج کے بغیر دوبارہ الیکشن کروائے جائیں، نئے الیکشن کے بغیر کوئی دوسرا راستہ حکومت کے پاس نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آرمی چیف کے حوالے سے قانون بنانے میں کوئی حرج نہیں، یہ حکومت جعلی ہے اور یہ اہم قانون سازی ہے لہذا اس حکومت میں یہ کام نہیں ہونا چاہیے، اگر یہ ناجائز حکومت اس پر قانون سازی کرے تو پاک آرمی کے سربراہ متنازعہ ہو جائیں گے۔سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ امریکا نے سی پیک کے حوالے سے سخت بیان دیا جب کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو سی پیک کی سزا دی جارہی ہے، سی پیک کو ایک سال تک معطل رکھا گیا اور جب دوبارہ کام شروع ہوا تو دھمکی آگئی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو ایک ماہ صرف انتظار کرنا ہوگا، ایک ماہ میں آئین اور جمہوریت کے مطابق تبدیلی آئے گی۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کوئی احتساب نہیں ہے، سیاسی لوگوں کو قوم کے سامنے مجرم پیش کرنا زیادتی ہے، بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ حکومتی اتحادیوں کی بدلی ہوئی زبان اسی کی طرف اشارہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…