کراچی (این این آئی) محکمہ خوراک سندھ نے پاسکو سے تین لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کے معاہدہ پر دستخط کردیئے۔ اس سلسلے میں صوبائی سیکریٹری خوراک کے دفتر میں ایک سادہ تقرعب منعقد ہوئی۔جس میں وزیر خوراک سندھ ہری رام کشوری لال،سیکریٹری خوراک سندھ لئیق احمد، جی ایم پاسکو کرنل(ر) تنو یراحمد،ڈائریکٹر فوڈ خادم حسین بھٹو،ایڈیشنل ڈائریکٹر فوڈ خالد قائم خانی،
فلور ملزایسوسی ایشن کے صدرخالد مسعود،سابق صدر پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن محمد یوسف ودیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک سندھ ہری رام کشوری لال نے کہا کہ پاسکو نے محکمہ خوراک کو ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہم کرنے کا آغاز کردیا ہے۔آج پاسکو سے اضافی تین لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا معاہدہ ہوا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں گندم کی کوئی کمی نہیں او ر محکمہ خوارک کے پاس گندم کا مناسب ذخیرہ موجود ہے جس سے گندم کی اگلی فصل تک صوبے میں آٹے کی ضروریات پوری کی جاسکیں گی اور آٹے کا کوئی بحران نہیں ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افواہ پھیلائی گئی کہ صوبے میں آٹے کا بحران ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔انہوں نے کہاکہامحکمہ خوراک سندھ نے فلور ملز ایسوسی ایشن سے ملکر آٹے کی قیمت43 روپے فی کلوگرام مقررکیا ہے۔جلد مارکیٹ میں آٹے کے موجود ریٹ 46 کم ہوکر 43 روپے پر آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ فلور ملز کو رعائتی نرخوں پر گندم فراہم کی جارہی ہے اگر غریب لوگوں کو آٹا مہنگے داموں میں فروخت کیا گیا تو اسے برداشت نہیں کریں گے۔اس موقع پر جنرل مینجر پاسکوکرنل (ر)تنویر احمد نے کہا کہ پاسکو نے رواں سال کے پی کے کو ساڑھے چار لاکھ میٹرک ٹن،سندھ کو چار لاکھ میٹرک ٹن،بلوچستان کو پچاس ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کررہے ہیں امید ہے کہ آٹے کی قیمتیں کم ہوں گی اور عوام ریلف ملے گا۔