اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہاہے کہ لاہور واقعہ قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے، حکومت ملوث افراد کو سزا دیکر پاکستانیوں کو انصاف دیں،پی آئی سی معاملہ پنجاب حکومت کا فیلیر ہے،صرف گھر پر چھاپے مارنے کی خبریں نہ چلوائی جائیں،حسان نیازی کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،شہباز شریف نے اگر کرپشن کی تو عدالت میں ثبوت دیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے رہنما خرم دستگیر اور مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
خرم دستگیر خان نے کہاکہ لاہور کا واقعہ قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے،ایک وزیر صاحب کو بچانے کیلئے پنجاب پولیس نظر نہیں آئی،اس قسم کی لاقانونیت،شرانگیزی،تشدد ڈی چوک سے آیا ہے،ان کے ملتان جلسے میں 6 جانیں گئیں،ان کے جلسوں میں سے یہ وائرس پھیلا،پی آئی سی میں بیماروں کو اٹھا نا پڑا،ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ملوث افراد کو سزا دیں،پاکستانیوں کو انصاف دیں۔ انہوکں نے کہاکہ رینجرز اب وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس کے دفتر کا تحفظ کریں گے خجو ایک سنجیدہ مذاق ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب یہ حکومت اپوزیشن میں تھے تو پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ یہ وائرس کنٹینر سے نکلا تھا جو اب پورے ملک میں پھیل گیا ہے،پی آئی سی معاملہ پنجاب حکومت کا فیلیر ہے،3 دن بعد بھی پی آئی سی بند ہے،حکومت پی آئی سی کو کھلوانے میں بے بس ہے،دھرنے دیتے وقت یہ لوگ اس طرح کے کاموں پر واہ واہ کرتے تھے آج پی آئی سی واقعے پر مجبور اور لچار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حسان نیازی کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،صرف گھر پر چھاپے مارنے کی خبریں نہ چلوائی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسٹ ریکوری یونٹ نے پارلیمنٹ میں تحریری بتایا کہ آج تک کوئی ریکوری نہیں ہوئی،شہباز شریف کے اثاثوں کو منجمد کر دیا ہے، شہباز شریف نے اگر کرپشن کی تو عدالت میں ثبوت دیں۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی کے ناموں کے نیچے بیٹھ کر پالیمنٹ میں وزرا جھوٹ بولتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی جائیدایں علیمہ باجی کی جادو کی سیلائی مشین اور جہانگیر ترین کی منی لانڈرنگ سے نہیں آئے،
ملک میں کاروبار،ترقی بند ہے حکومت جواب دیتی ہے نواز شریف اور شہباز شریف نے کرپشن کی۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ پنجاب حکومت پی آئی سی میں مکمل طور پر مفلوج دکھائی دی،جب وکلاء آ رہے تھے تب کیوں نہیں مداخلت کر کے وکلاء اور ڈاکٹرز کا تصفیہ کرایا گیا،تین دن سے پی آئی سی سیل پڑا ہے،دھرنے کے دوران یہی لوگ واہ واہ کرتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے بھانجے کے خلاف کوئی ایف آئی آر نہیں کٹوائی گئی،انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔خرم دستگیر نے کہاکہ حکومت ریاست کو مفلوج کر کے خوش ہے،ہم کوشش کر رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن فعال ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ تین پاکستانیوں کی ہلاکت کے خون کو کس کے ہاتھ پر تلاش کرنے کا ہے،ماڈل ٹاؤن واقعہ میں تین انکوائری رپورٹس آئیں،اس واقعہ کی جے آئی ٹی رپورٹ بھی آ چکی ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن پر کوئی الزام نہیں لگایا جا سکتا۔