پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

اگرحکومت یہ کام کرے تو چیف الیکشن کمشنر پر حکومتی امیدوار کی حمایت کریں گے، اپوزیشن نے حکومت کو بڑی پیشکش کر دی

datetime 13  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اپوزیشن نے پیشکش کی ہے کہ دو ممبر ان کا تقرر اپوزیشن کے مشورے سے کئے جائے تو چیف الیکشن کمشنر پر حکومتی امیدوار کی حمایت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کا اجلاس ہوا،

حکومت کی طرف سے علی محمد خان،اعظم سواتی موجود تھے جبکہ اجلاس میں (ن) لیگ کی طرف سے احسن اقبال، مشاہد اللہ خان،خواجہ سعد رفیق اور مرتضی جاوید عباسی شریک ہوئے،پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف نے شرکت کی۔ ذرائع نے بتایاکہ اپوزیشن بدستور اپنے مطالبات پر قائم ہے،حکومت نے اپوزیشن سے لچک دکھانے کی درخواست کی اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ دو ممبران کا تقرر اپوزیشن کے مشورے پر کریں۔ اپوزیشن نے کہاکہ اپوزیشن کا مطالبہ تسلیم کیا گیا تو چیف الیکشن کمشنر پر حکومتی امیدوار کی حمایت کریں گے۔چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری پر ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں بیک ڈور رابطے کئے گئے۔ جمعہ کو مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ آصف اورسینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کی چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی، ذرائع نے بتایاکہ پارلیمان کی کارروائی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بہتر ورکنگ ریلیشن شپ پر بھی بات چیت کی گئی۔ ) اپوزیشن نے پیشکش کی ہے کہ دو ممبر ان کا تقرر اپوزیشن کے مشورے سے کئے جائے تو چیف الیکشن کمشنر پر حکومتی امیدوار کی حمایت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…