لاہور(این این آئی) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے باہر فائرنگ کرنے والے دو وکلا کی شناخت ہوگئی، تاہم ان کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکی۔پولیس کے مطابق دونوں وکلا کی شناخت
مختلف فوٹیجز سے کی گئی ہے۔ فائرنگ کرنے وکلا میں ملک حسیب اور اعظم میو شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے وکلا کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔