پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سندھ ہائیکورٹ نے آغا سراج درانی کی ضمانت منظور کرلی  کتنے لاکھ کے مچلکے جمع کروانے پڑیں گے ؟ احکامات جاری

datetime 13  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )سپیکر سندھ اسمبلی اور رہنما پیپلزپارٹی آغاز سراج درانی کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔ تفصیل کے مطابق آغاز سراج درانی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی۔ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزموں کے

درخواست ضمانت پرجسٹس عمر سیال اور جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔سندھ ہائیکورٹ نے آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزموں کی ضمانت منطور کرلی، آغا سراج درانی کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہیسندھ ہائیکورٹ نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ  کیا تھا ۔عدالت نے ریماکس دیئے تھے نیب کی تفتیش انتہائی ناقص اور افسوسناک ہے۔ جسٹس عمر سیال اور جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی  تھی ۔پراسیکیوٹر نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ آغا سراج اور اہلخانہ کے پاس صرف 150 ایکڑ زرعی اراضی ہے۔ آغا سراج کا 7000 ایکڑ زرعی زمین کا دعوی جھوٹا ہے۔ آغا سراج نے الیکشن کمیشن میں بھی 150 ایکڑ زرعی زمین درج کرائی ہے۔ ملزم نے 7 ہزار ایکڑ زمین کی کوئی دستاویز پیش نہیں کی۔ ایف بی آر اور دیگر ریکارڈ کے مطابق بیشتر جائیداد 2008 کے بعد بنائی گئیں۔ آغا سراج نے وزیر بلدیات بننے کے بعد سارے اثاثے بنائے۔ الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کو کبھی خاندانی اثاثوں کی تفصیل پیش نہیں کی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا تاہم سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزموں کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…