اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف کی خاتون ایم پی اے عائشہ بی بی کو ڈی سیٹ کرنے کی درخواست سپریم کورٹ نے حکم جاری کر دیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی مہمند ایجنسی سے  ایم پی اے عائشہ بی بی کو ڈی سیٹ کرنے کی درخواست خارج کردی ۔ جمعہ کو سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ وکیل مہرین آفریدی نے کہاکہ عائشہ بی بی الیکٹورل لیسٹ فائنل ہونے کے بعد

ووٹر بنایا گیا ،ووٹر لسٹ حتمی ہونے کے بعد ووٹر نہیں بنایا جا سکتا وکیل  ۔مہرین آفریدی نے کہاکہ  نیشنل ڈیٹا بیس لسٹ میں بھی مہرین بی بی کا نام شامل نہیں۔ جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ نیشنل ڈیٹا بیس اہم ہے یا لوکل ، رجسٹر۔انہوںنے کہاکہ اس کیس کا اثر کل ہر آ دمی پر ہو گا ۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ نیا حلقہ اور پہلا الیکشن ہے کیا عدالت سخت موقف اپنا لے ؟ ایسے معاملات میں حوصلہ افزائی ہونی چاہیے نہ کہ حوصلہ شکنی ۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ ایک دن پہلے ووٹر بنے یا بعد میں کیا ہوتا ہے ۔ وکیل مہرین آفریدی نے کہاکہ حلقہ میں صوبائی انتخابات پہلی مرتبہ تھے قومی تو ہوتے رہے ۔ عائشہ بی بی نے کہاکہ میرے وکیل بیماری کے باعث پیش نہں ہو سکتے ۔ جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ ایسے کیس ملتوی نہیں کریں گے ۔ڈی جی الیکشن کمیشن نے کہاکہ قانون کے مطابق عائشہ بی بی درست ووٹر ہیں ،16 اگست کو عائشہ بی بی نے درخواست دی اور ووٹر بنیں ،19 اگست کو الیکشن شیڈول جاری کیا گیا ۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی مہمند ایجنسی سے  ایم پی اے عائشہ بی بی کو ڈی سیٹ کرنے کی درخواست خارج کردی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…