پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی کے رہنما اور آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی کو 34 سال قید کی سزادی گئی ، جانتے ہیں یہ کون ہے اور کس جرم میں یہ سزا سنائی گئی

datetime 13  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )سابق معاون خصوصی سندھ اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی سردار اسماعیل ڈاہری کو 34سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج رسول بخش سومرو کی عدالت نے اسماعیل ڈاہری کو تین مختلف مقدمات میں سزا سنائی ہے۔اسماعیل ڈاہری کو غیر قانونی اسلحہ،بارودی مواد اور دستی بم کے مقدمات میں سزا سنائی گئی ہے۔

عدالت نے بارودی مواد رکھنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں دس دس جب کہ دستی بم رکھنے کے جرم میں 14سال قید کی سزا سنائی ہے۔رینجرز کی جانب سے سال 2018 میں دولت پور تھانے کی حدود میں کاروائی کی گئی تھی جس کے دوران اسماعیل کی ڈاہری کی رہائش گاہ سے پانچ کلاشنکوف ، تین دستی بم سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا،اسماعیل ڈاہری کا شمار سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی قانون کی گرفت میں آچکے ہیں،احتساب عدالت میں جعلی اکانٹس کیس میں نہرخیام پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی تھی۔سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی منظور قادر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے ۔ جمعہ کو احتساب عدالت نے مرکزی ملزم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کیسابق ڈی جی منظورقادرکے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔مسلسل غیر حاضری پر منظور قادر کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔ نیب کے مطابق دو ملزمان عباس علی اوررف اخترفاروقی کراچی جیل میں ہیں، شریک ملزم عبدالرزاق کی ایک روز کے استثنی کی درخواست منظور کرلی گئی ۔ بعد ازاں کیس کی سماعت17 دسمبرتک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔منظور قادر پر ایک ارب روپے کی رشوت کا الزام ہے۔ملزمان پرنہرخیام کیپلاٹوں کی الاٹمنٹ میں قواعدوضوابط کی خلاف ورزی اور اختیارات سے تجاوزکرنے کا الزام ہے

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…