کراچی(این این آئی) محکمہ موسمیات نے جاپان کے اشتراک سے نیا ایس بینڈ نامی ریڈار سسٹم لگوالیاہے،ڈوپلرڑیڈار بادلوں کی پیمائش کرسکے گا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردارسرفراز کے مطابق ریڈارسسٹم بادلوں کے حوالے سے تیز ترین پیشگوئی میں مددگار ثابت ہوگا۔ جاپان کے تعاون سے نصب ہونے والے ریڈارکی ٹرمینل بلڈنگ کی تعمیرکاکام حتمی مراحل میں داخل ہوچکاہے،جنوری کے دوسرے ہفتے میں ریڈارسسٹم فعال ہوجائے گا۔ ریڈار کا نام ایس بینڈ ہے،
ریڈارٹاورکی ہائٹ 78 میٹر ہے، 400کلومیٹرتک کاایریا ڈیٹیکٹ کرسکتا ہے،پہلے والا ریڈار200سے250کلومیٹرتک کرتاتھا،ڈوپلرڑیڈار بادلوں کی پیمائش کرسکے گا، کونسا بادل کتنی بارش برسائے گا ڈوپلرریڈارسسٹم کے ذریعے محکمہ موسمیات بتا سکے گا،سائکلون کے حوالے سے بھی تمام معلومات باآسانی مل سکے۔سردار سرفراز کے مطابق ڈوپلر ریڈارکی تنصیب پر 1580 ملین لاگت آئی، 97فیصد سرمایہ جاپان ن یلگایا 2.5 فیصدکا فنڈحکومت پاکستان نے دیاہے۔