لاہور(این این آئی)صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چودھری کی قیادت میں وکلاء رہنماؤں نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان سے ملاقات کی۔ وکلاء رہنماؤں نے گرفتار وکلا ء کی
فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے وکلا ء پر تشدد کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں فنانس سیکرٹری ہائیکورٹ بار عنصر جمیل گجر نے کہا ہے کہ وکلا کی رہائی تک ہڑتال جاری رہے گی۔