اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت کی جانب سے مزدوروں کے بچوں کو دیاجانے والا ماہانہ وظیفہ بند ۔تفصیلات کے مطابق فیصل آبادمیں مزدوروں کاکہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے دیا جانے والا ماہانہ ایک ہزار روپے وظیفہ اب بچوں
کو نہیں دیا جارہا۔گزشتہ چودہ مہینوں سے یہ سلسلہ رک چکا ہے۔جس کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کوسکولوں سے اٹھانے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت فنڈز جاری نہیں کررہی ،اس لئے وہ بچوں کو وظیفہ نہیں دے رہے ۔