منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان ہی 2023ء تک وزیر اعظم ، مائنس ون کے خواب دیکھنے والوں کو جہانگیر نے کیا مشورہ دیدیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2019 |

رحیم یارخان(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجہانگیرترین نے کہاہے کہ عمران خان ہی 2023ء تک وزیر اعظم ہیں‘حکومت کر پشن‘ظلم‘ناانصافی اور معاشی مسائل کو پاکستان سے ’’مائنس‘‘ کر دیگی‘حکومت‘تمام ادارے اور عوام ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے ایک پیج پر ہیں۔ اسلام آباد میں رحیم یار خان  سے تعلق رکھنے والے ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو معاشی بحران‘ کر پشن‘لوٹ مار‘مہنگائی

اور بے روزگاری جیسے مسائل کے سواکچھ نہیں دیا اسی لیے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے اپوزیشن جماعتوں کو عام انتخابات میں مستر دکرتے ہوئے تحر یک انصاف کی قیادت پر اعتماد کا ظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ تحر یک انصاف عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی ہے اورعوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کر نے کا مینڈ یٹ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عمران خان اور عمران خان تحر یک انصاف ہیں ،اپوزیشن مائنس ون کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…