جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

کرنٹ سے ہلاکتیں اور لوڈ شیڈنگ نیپرا نے بجلی فراہم کرنیوالی معروف کمپنی پربجلی گرادی ، کتنے جرمانہ کر دیا ؟

datetime 10  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(اے این این )ملک میں بجلی فراہم کرانے والی کمپنیوں کے نگران ادارے نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے بارشوں کے دوران کراچی میں کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر کے الیکٹرک پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک پر جرمانہ بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں اور طویل دورانیہ تک بجلی کی فراہمی معطل رہنے کی وجہ سے کیا گیا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو نیپرا ایکٹ 1997 کی سیکشن 27 بی اور سیکشن 28 کے تحت شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور کے الیکٹرک کو بھی سماعت کے دوران موقع دیا گیا۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی اور یہ کہ کے الیکٹرک ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کا ڈیزائن متعلقہ کوڈ اور مینوئل کی ضروریات کو پورا نہیں کرتا۔نیپرا کا کہنا ہے کہ تفتیش میں کے الیکٹرک کے لائسنس کی شرائط وضوابط اور نیپرا قوانین کی خلاف ورزی کا انکشاف ہوا جب کہ کمپنی بجلی تقسیم سے کرنٹ کی لیکج نا ہونے، حفاظتی معیارات برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔یاد رہے کہ امسال مون سون سیزن کے دوران کراچی میں شدید بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں 30 افراد جاں بحق ہوئے تاہم نیپرا کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 19 تھی۔نیپرا نے کے اپنے فیصلے میں الیکٹرک کو حکم دیا ہے کہ وہ سوگوار خاندانوں کو جلد سے جلد معاوضہ فراہم کرنے کے اپنے وعدوں کو پورا کرے اور اس کا دستاویزی ثبوت فراہم کرے۔کے الیکٹرک کو اپنی داخلی تفتیش مکمل کرکے اور اپنے ملازمین/انتظامیہ کی ذمہ داریوں کا تعین کرکے حتمی رپورٹ نیپرا کو پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…